یااللہ خیر!کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے

0
6

یااللہ خیر!کراچی کے مختلف علاقوں میں 4شدت کےزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
تفصیلات کےمطابق جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب شہرقائدکراچی میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئےلوگوں میں خوف وہراس پھیل گیاشہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سےباہرنکل آئے۔
کراچی کے علاقے لانڈھی خرم آباد ، ملیر اور کورنگی میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اور گہرائی 10کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کراچی کے جنوب میں 100 کلو میٹر دور تھا۔

Leave a reply