یوٹیوب نے صارفین کیلئے ٹی وی ایپ کو ری ڈیزائن کر دیا

0
4

یوٹیوب صارفین کیلئے اہم خبر،یوٹیوب کی ٹی وی ایپ کو ری ڈیزائن کر دیا گیا۔اگر آپ بھی ٹیلی ویژن (ٹی وی) میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھتے ہیں تو اس میں تبدیلی محسوس کی ہوگی، کیونکہ گوگل نے یوٹیوب کی ٹی وی ایپ کو ری ڈیزائن کر دیا ہے۔
گوگل کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس ری ڈیزائن کا مقصد ٹی وی پر یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے کا تجربہ بہتر بنانا ہے۔اب صارفین زیادہ آسانی سے نیوی گیشن کر سکیں گے، جبکہ زیادہ کنٹرول مل سکے گا۔یہ نیا ڈیزائن اب سمارٹ ٹیلی ویژنز اور سٹریمنگ باکسز کیلئے متعارف کروا دیا گیا ہے۔اس میں کی جانیوالی ایک بڑی تبدیلی آن سکرین کنٹرولز سے متعلق ہے۔
ان کنٹرولز کو 3 واضح سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے،جس میں بائیں جانب چینل، ڈسکرپشن اور سبسکرائبرز کنٹرولز موجود ہوں گے، جبکہ درمیان میں ویڈیوز کو روکنے کا آپشن دیا گیا ہے اور دائیں جانب لائیک، ڈس لائیک، کمنٹس، سیو، کلوز کیپشنز اور سیٹنگز کنٹرولز موجود ہیں۔
نئے ڈیزائن میں ویڈیو ٹائٹل کو پلیئر سکرین میں اوپر بائیں جانب منتقل کیا گیا ہے اور ان پر کلک کرنا اب ممکن نہیں،اسی طرح نئے ڈیزائن میں ایک نیا ڈسپکرپشن بٹن دیا گیا ہے، جو پلے بیک کنٹرولز کے بائیں جانب موجود ہے۔یہ کلک ایبل ویڈیو ٹائٹلز کا متبادل ہے اور اس پر آپ ویڈیو سے جڑی اہم تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔

Leave a reply