یوٹیوب میں غیر معیاری ویڈیوز کوفوراً بہتر بنانیوالا فیچر متعارف

0
6

یوٹیوب میں غیر معیاری ویڈیوز کوفوراً بہتر بنانے والا فیچر متعارف،یوٹیوب میں ایک نئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے ،جس کا مقصد غیر معیاری ویڈیوز کو بہتر بنانا ہے۔
سپر ریزولوشن نامی فیچر خودکار طور پر غیر معیاری ویڈیوز کا معیار بہتر بناتا ہے۔یہ فیچر اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے پرانی ویڈیوز یا کم ریزولوشن والی ویڈیوز کو بہتر بناتا ہے۔اس سے صارفین کو مواد کو مواد دوبارہ اپ لوڈ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔درحقیقت یہ یوٹیوب کے جدید ترین اے آئی ٹولز میں سے ایک ہے، جس کا مقصد ویڈیو کو زیادہ شفاف بنانا اور انہیں دیکھنے کا تجربہ بہتر بنانا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر 1080p سے کم ریزولوشن والی ویڈیوز کو 4K جیسی بہتر بنا سکتا ہے، تاہم فی الحال 4K ریزولوشن کی بجائے ایچ ڈی سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔
یوٹیوب انتظامیہ کے مطابق مستقبل قریب میں 4K سپورٹ بھی دستیاب ہوگی اور صارفین کو اپنی لائبریری پر مکمل کنٹرول حاصل ہوگا، نیزجن ویڈیوز کو بہتر بنایا جائے گا، وہ سپر ریزولوشن کے لیبل کے ساتھ سیٹنگز مینیو میں نظر آئیں گی۔

Leave a reply