آئی سی سی ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کاشیڈول جاری

0
7

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نےویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےشیڈول کااعلان کردیا،میگاایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا 6 اکتوبر کو ہوگا۔
ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کاآغازرواں سال 3اکتوبرسےدبئی اورشارجہ میں ہوگا،میگاایونٹ کااختتام 20اکتوبرکوہوگا۔ویمنزورلڈکپ کےمیگاایونٹ میں 10 ٹیموں کو 2گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ ’اے‘ میں پاکستان ،بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اورسری لنکا جبکہ گروپ ’بی‘ میں جنوبی افریقا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔
ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان بنگلہ دیش اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان ویمنز ٹیم اپنی مہم کا آغاز 3 اکتوبرکوسری لنکا کے خلاف شارجہ میں میچ سے کرے گی جبکہ قومی ٹیم دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 6 اکتوبر کو دبئی میں کھیلے گی ،تیسرا میچ 11 اکتوبرکو آسٹریلیا اور گروپ مرحلے کا آخری میچ 14 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔
ایونٹ کے سیمی فائنل 17 اور 18 اکتوبر کو دبئی اور شارجہ میں ہوں گے، ایونٹ کا فائنل 20 اکتوبر کو دبئی میں شیڈول کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بنگلہ دیش میں شیڈول تھا تاہم بنگلہ دیش کے موجودہ سیاسی حالات کی وجہ سےٹورنامنٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کیا گیا۔
آئی سی سی نے اعلان کیا تھا کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو منتقل کردیا گیا ہے لیکن ایونٹ کا میزبان بنگلہ دیش ہی رہے گا۔

Leave a reply