(پاکستان ٹوڈے) واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کو بڑی سہولت متعارف کروا دی۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کیلئے پاس کیز کا فیچر متعارف کرایا تھا اور اب اسے آئی فونز کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔پاس کیز کی بدولت صارفین کیلئے واٹس ایپ پر پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان کرنا ممکن ہو جائے گا۔پاس کیز بنیادی طور پر ڈیجیٹل کیز ہیں جن کا استعمال آسان ہوگا جبکہ یہ زیادہ محفوظ ہوں گی ،کیونکہ یہ کسی ویب سرور پر سٹور نہیں ہوتیں۔
پاس ورڈز کے برعکس ایک پاس کی (passkey) خودکار طورپر بنتی ہے اور اسے دوبارہ استعمال نہیں کیا جاسکتا۔صارفین کیلئے اس فیچر کا تجربہ بالکل ایسا ہوگا جیسا انہیں پاس ورڈ آٹو فل استعمال کرنے پر ہوتا ہے۔یہ فیچر ایسے علاقوں میں انتہائی کارآمد ثابت ہوگا۔
جہاں سیلولر سروس خراب ہوتی ہے، مگر انٹرنیٹ تک رسائی ممکن ہوتی ہے۔ فی الحال آئی فونز کیلئے ایس ایم ایس لاگ ان کوڈ کو ہی مرکزی حیثیت حاصل ہوگی، تاہم فون نمبر ہیک ہونے پر واٹس ایپ اکاؤنٹ سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا۔
انٹرنیٹ کی رفتارسلو:چیئرمین قائمہ کمیٹی کااظہاربرہمی
دسمبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔