اللہ والے ٹرسٹ سکالرشپ :یو سی ایچ ایس کے 69 طلبا منتخب

0
94

پاکستان ٹوڈے: اللہ والے ٹرسٹ سکالرشپ پروگرام کیلئے یو سی ایچ ایس کے69 مستحق طلبا منتخب 

تفصیلات کے مطابق اللہ والے ٹرسٹ سکالرشپ پروگرام کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزلاہور کے69مستحق طلبا کے انٹرویو گزشتہ روز اللہ والے ٹرسٹ ہیڈ آفس میں منعقد ہوئے۔

ٹرسٹ کے ترجمان کے مطابق انٹرویوز کا مقصد ایسے مستحق طلبا کا انتخاب کرنا تھا، جو پیشہ ورانہ ڈگریاں کر رہے ہیں،انہیں تعلیمی حصول میں مدد کیلئے وظیفہ اور امدادی رقم بطور قرض حسنہ دی جائے گی، تاکہ طلبا کی عزت نفس بھی مجروح نہ ہو۔

ڈائریکٹر سکالرشپ پروگرام ڈاکٹر خالد منظور بٹ کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کی دیگر شخصیات میں سیکرٹری فنانس، ڈاکٹر شازیہ لون، سابق پی ڈی ایچ ایم ایس، ڈاکٹر عاصم فاروقی،ڈاکٹرسعدیہ رفیق،ڈائریکٹر پی ایچ ای سی،ڈاکٹر ممتاز علی اورڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ ای سی، قاضی محمد علی شامل تھے، جن کی مشترکہ مہارت اور لگن نے انتخاب کے عمل میں اہم کردار ادا کیا۔

اللہ والے ٹرسٹ سکالرشپ پروگرام سے کل69نمایاں طلبا مستفید ہوں گے،دئیے جانیوالے وظائف میں یونیورسٹی کی فیس، ہاسٹل کی رہائش، ہوسٹل میں کھانے و ٹرانسپورٹیشن سمیت دیگر اخراجات شامل ہوں گے، ہاسٹل میں رہنے والے طلبا کو ماہانہ 4000روپے وظیفہ جبکہ سکالرز کو 7000روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

اللہ والے ٹرسٹ سکالرشپ پروگرام کے تحت تقریباً 200ملین روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس پروگرام کے تحت مستحق طلبا مالی بوجھ کی فکر کئے بغیر اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھ سکیں گے۔

Leave a reply