امریکہ میں ہزاروں پْل گرنے کے خطرے سے دوچارہیں

0
77

پاکستان ٹوڈے:امریکہ میں ہزاروں پْل گرنے کے خطرے سے دوچارہیں اور ہر13 میں سے ایک پْل خستہ حالی کا شکارہے جبکہ امریکی انجینئرز نے شدید موسم، بھاری بھرکم ٹرکوں کی آمد و رفت اور کنٹینر جہازوں کو پْلوں کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دے دیا۔

امریکہ میں ہر 13 میں سے ایک پْل ’خراب‘ حالت میں ہے جبکہ ہزاروں پْل گرنے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق بالٹی مور میں جہاز ٹکرانے سے فرانسس اسکاٹ کی برج کے گرنے کے واقعے کے بعد امریکہ کے تقریباً 6 لاکھ پْلوں کی حالت پر توجہ دی جا رہی ہے۔

امریکی ریاست میری لینڈ کے گورنر کے مطابق فرانسس اسکاٹ کی برج کے حالیہ معائنے میں اسے ’بہتر‘ حالت میں پایا گیا تھا تاہم ہزاروں دیگر پْلوں کی صورتحال اس سے مختلف ہے۔ امریکن سوسائٹی آف سیول انجینئرز اور وفاقی حکومت کے مطابق امریکہ میں 46 ہزار پْل ’خراب‘ حالت میں ہیں اور 17 ہزار پْل کسی بھی ٹکر کے نتیجے میں گر سکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی انجینئرز کا کہنا ہے کہ شدید موسم، بھاری بھرکم ٹرکوں کی آمد و رفت اور کنٹینر جہازوں سے ہونے والی ٹکریں امریکہ میں پْلوں کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔

Leave a reply