ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر بڑی کاروائی

0
107

(پاکستان ٹوڈے) عراق سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا, ملزم جہانزیب علی کی جانب سے پیش کیا جانے والا پاسپورٹ ٹمپرڈ شدہ تھا

تفصیلات کے مطابق ملزم کے پاسپورٹ کے ویزے صفحات ٹمپرڈ شدہ تھے, ملزم جینوئن ویزے کی بنیاد پاکستان سے ایران گیا، ملزم غیر قانونی طریقے سے ایران سے عراق داخل ہوا, ملزم نے عراق میں 60000 کے عوض ایجنٹ سے مذکورہ ویزا حاصل کیا جو کہ جعلی نکلے۔

ملزم نے پاسپورٹ سے مذکورہ ویزے کے اسٹیکرز پھاڑ دئیے, ملزم کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

Leave a reply