وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین جین پیئر نے جوبائیڈن کے صدارتی الیکشن سے دستبردار ہونے کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صدر جوبائیڈن حکمراں جماعت ڈیموکریٹک کے امیدوار کی حیثیت سے دستبرداری کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 81 سالہ امریکی صدر جوبائیڈن پر بڑھتی عمر اور کمزور ہوتی یاداشت پر پہلے ہی تنقید کی جارہی تھی لیکن سابق صدر ٹرمپ کے ساتھ براہ راست مباحثے میں متاثر کن مقابلہ نہ کرپانے کے باعث ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
ڈیموکریٹس کے متعدد رہنما اور ووٹرز بھی صدر جوبائیڈن کی ٹرمپ کے سامنے مباحثے میں مایوس کن کارکردگی پر حیران اور پریشان رہ گئے۔ جس کے باعث صدر جوبائیڈن پر ڈیموکریٹ کے ٹکٹ سے دستبردار ہوکر کسی اور رہنما کو موقع دینے کے لیے دباؤ بڑھ گیا۔
صدارتی دوڑ سے پیچھے ہٹنے کی افواہیں اتنی زور پکڑ گئی ہیں کہ وائٹ ہاؤس کی معمول کی پریس بریفنگ میں خاتون ترجمان کو سب سے زیادہ اسی سوالات کا سامنا کرنا پڑا،،وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین جین پیئر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ابسولیوٹلی ناٹ! صدر جوبائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ وہ ایک خواب تھا اور بائیڈن واپس آنا جانتے ہیں اور وہ ضرور اس ریس میں کامیابی کے ساتھ ابھریں گے۔
ڈونلڈٹرمپ ایک بارپھرامریکی صدرمنتخب
نومبر 6, 2024امریکہ کومحفوظ بنائیں گےاورسرحدوں کوسیل کریں گے،ٹرمپ
نومبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیرو پریڈ لازمی قرار
مئی 15, 2024 -
لاہور:این سی اےمیں مصوری کی نمائش
اکتوبر 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔