بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونا کشی اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب ممبئی میں اداکارہ کے گھر پر ہوئی۔ تقریب میں سوناکشی کے والد شتروگن سنہا اور والدہ پونم سنہا نے شرکت کی تاہم بھائی شریک نہیں ہوئے۔
سوناکشی اور ظہیر نے سرکاری اہلکار کی موجودگی میں سول میرج کی اور شادی کے دستاویزات پر دستخط کیے۔
شادی کی تقریب میں اداکارہ کے والد شتروگن سنہا اور والدہ پونم سنہا نے شرکت کی جبکہ بھائی شریک نہیں ہوئے۔
شتروگن سنہا نے بھی سول میرج کی دستاویزات پر دستخط کیے اور بیٹی کو رخصت کیا۔
دلہا ظہیر اقبال بھی سفید شلوار قمیض زیب تن کر رکھا تھا۔
شادی کی تقریب کے بعد جوڑے کی جانب سے ممبئی کے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا جا رہا ہے جس میں فلم اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہیں۔
عشائیے میں انیل کپور، چنکی پانڈے، کاجول اور دیگر نے شرکت کی جبکہ عشائیے میں اداکارہ نے سرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہے۔
دوسری جانب شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں جن پر مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دی گئی ہے۔
قتل میں گرفتاربہن سےنرگس فخری کااظہارلاتعلقی
دسمبر 4, 2024نرگس فخری کی بہن دوہرےقتل کےالزام میں گرفتار
دسمبر 3, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جسٹس طارق مسعوداورجسٹس مظہرعالم نے ایڈہاک جج کاحلف اٹھالیا
جولائی 29, 2024 -
خاور مانیکا کی سیشن کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو
اپریل 30, 2024 -
عوام پربجلی بم گررہےہیں،کوئی دادرسی کرنیوالانہیں،حافظ نعیم
جولائی 29, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔