بانی پی ٹی آئی کی وکلاء سے ملاقات کیلئے دائر درخواست پر سماعت

0
33

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی سے آج وکلاء کی ملاقات کرانے کا حکم دیدیا 

جیل حکام آج بھی اور طے شدہ دنوں پر بھی ملاقات کرائیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ  کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست پر سماعت کی گزشتہ روز ملاقات کا دن تھا لیکن ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی، شیرافضل مروت کیوں نہیں ملاقات کروا رہے؟ جسٹس ارباب محمد طاہر کا ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ جیل سے استفسار

جیل حکام کی رضامندی سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک آرڈر جاری کر رکھا ہے، آپ اُس آرڈر کے خلاف اپیل دائر کر کے اسے کالعدم کروا لیں، جب تک ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کا آرڈر موجود ہے آپکو ملاقات کرانی ہو گی، عدالتی آرڈر پر عملدرآمد کریں یہ نہ ہو کہ پھر شوکاز نوٹس جاری کرنا پڑے

عدالتی حکم پر چار وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروا دی تھی، ہائیکورٹ کے آرڈر کے مطابق ہفتے میں دو دن ملاقات کرائی جانی ہے، جیل حکام اس عدالت کے آرڈر پر عملدرآمد نہیں کر رہے۔

عملدرآمد نہیں ہو رہا تو آپ توہینِ عدالت کی درخواست دائر کریں، عدالت کا شیرافضل مروت سے مکالمہ توہینِ عدالت کی درخواست دائر ہو گی اور ہم اسے مہینے کیلئے نہیں چلائیں گے

ہم توہینِ عدالت کی درخواست پر ایک ہفتے میں فیصلہ کر دینگے، یہ صرف موجودہ صورتحال سے متعلق نہیں، ہم اس معاملے پر تفصیلی فیصلہ لکھیں گے، گزشتہ روز وکلاء کی ملاقات کیوں نہیں کرائی گئی؟ جسٹس ارباب محمد طاہر

کل سیکیورٹی کی کوئی مشقیں چل رہی تھیں اس لیے ملاقات نہیں کرائی گئی، وکلاء کو ملاقات کرانے میں کیا مسئلہ ہے آپ ان کو اجازت دیں؟

Leave a reply