بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا

0
41

پاکستان ٹوڈے:اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کی درخواست پر محفوظ کر کے فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے بشری بی بی کو بنی گالا سب جیل میں رکھنے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیدیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور کر لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت میں جیل حکام نے جیل میں گنجائش نہ ہونے کا مؤقف اختیار کیا تھا۔ جیل حکام نے سیکیورٹی ایشو کی وجہ سے بھی جیل منتقل نہ کرنے کا مؤقف اپنایا تھا۔

Leave a reply