بھارت؛ اسکول میں ملک کی پہلی ’’اے آئی روبوٹ‘‘ استانی متعارف

0
74

(پاکستان ٹوڈے) بھارتی ریاست کیرالا کے شہر تھروننتھمپورم میں متعارف کرائی جانے والی آئرس نامی اس اے آئی روبوٹ استانی کو میکرلیبز ایجوٹیک کی شراکت سے بنایا گیا ہے اور ممکنہ طور پر اس ریاست اور پورے ملک میں پہلا انسان نما روبوٹ استاد ہے۔

مصنوعی ذہانت پر مبنی یہ چیریٹیبل ٹرسٹ کے ایک منصوبے کے ٹی سی ٹی ہائیر سیکنڈری اسکول میں متعارف کرایا گیا ہے میکرلیبز کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں مختلف زبانیں بولنے والی اس اے آئی استانی کی صلاحیتوں کو دِکھایا گیا ہے۔

ئرس مختلف مضامین سے متعلقہ پیچیدہ سوالات کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس کے علاوہ اس میں وائس اسسٹنس کی خصوصیات شامل ہے۔ جبکہ ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت کے لیے آئرس میں پہیے بھی لگائے گئے ہیں۔

Leave a reply