پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 تھی، زلزلے کا مرکز خضدار سے 72 کلو میٹر شمال مشرق جبکہ اس کی گہرائی 43 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ خضدار میں آنے والا زلزلہ گزشتہ 3 روز کے دوران بلوچستان میں محسوس ہونے والا چوتھا زلزلہ ہے، منگل اور بدھ کو بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے جنوب مغرب تھا۔
زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ کے علاوہ نوشکی، چاغی، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، مستونگ، دالبدین سمیت دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کے بعد ریسکیو حکام کو ہائی الرٹ کر دیا گیا لیکن کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اسحاق ڈارکی بطورنائب وزیراعظم تقرری عدالت میں چیلنج
ستمبر 11, 2024یااللہ خیر!ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔