پاکستان ٹوڈے:متحدہ عرب امارات سمیت دبئی میں ہونیوالی شدید بارشوں کے باعث پاکستان کیلئے 46 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق دبئی سے کراچی آنیوالی نجی ایئر لائن کی 6 پروازیں بھی منسوخ ہوئیں۔دبئی سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی دو پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔
اگرچہ دبئی میں رات سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے،تاہم مختلف علاقوں سے نکاسی آب کا سلسلہ جاری ہے۔طوفانی بارشوں کی وجہ سے مختلف سیکشنز سے دبئی کے شیخ زاید روڈ کو بھی بند کرنا پڑا اور ٹریفک جام کی وجہ سے چند کلومیٹر کا فاصلہ کئی گھنٹوں پر محیط ہوگیا۔
دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے سامنے بھی پانی جمع ہو گیااور تقریباً 25 منٹ تک دبئی ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل طورپر بند رہا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔