رمضان میں ڈانس کی ویڈیوشیئرکرنےپراداکارہ حنابیات تنقیدکی زدمیں آگئیں

0
4

پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ حنابیات کورمضان المبارک کےمہینےمیں ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنےپرخوب تنقیدکانشانہ بنایاجارہاہے۔
پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئرترین اداکار ہ حنابیات نےحال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم پراپنےآفیشل اکاؤنٹ پراپنےڈانس کی ایک ویڈیو شیئرکی جوکہ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
ویڈیومیں اداکارہ کولندن کی سڑک پر بالی وڈ گانے ’لندن ٹھومکدا‘ پر ڈانس کرتے دیکھا گیا۔ویڈیو میں ایک آرٹسٹ کو لندن کی گلی میں بالی وڈ کا مشہور گانا ’لندن ٹھومکدا‘ گاتے ہوئے دیکھا گیا جس پرحنابیات سمیت دیگر مردو خواتین ڈانس کررہےتھے۔
اداکارہ حنابیات نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ جب کوئی آرٹسٹ آپ کو پہچان لے اور آپ سے اپنی پرفارمنس میں شامل ہونے کی درخواست کرے‘۔
سوشل میڈیاصارفین رمضان المبارک کےمہینےمیں اداکارہ حنابیات کی ڈانس کی ویڈیودیکھ کرآگ بگوالہ ہوگئے۔صارفین نےاداکارہ پرتنقیدکےنشتربرسادئیے۔ کچھ صارفین نے اداکارہ کی ویڈیو کی تعریف بھی کی جس پر اداکارہ نے انہیں شکریہ ادا کیا جبکہ منفی تبصرہ کرنے والوں کو سخت جواب دیے بغیر اپنا بھرپور دفاع کیا۔

Leave a reply