(پاکستان ٹوڈے) سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی کی 23 اور صوبائی اسمبلیوں کی 54مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق فیصلے کے بعد پارٹی پوزیشن کے حساب سے مسلم لیگ ن کو قومی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی 14اضافی نشستیں ملنے کا امکان ہے۔اسی طرح پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی میں تین اور صوبائی اسمبلیوں میں 7اضافی نشستیں ملنے کا امکان ہے جبکہ جے یو آئی کی6 نشستیں متوقع ہیں۔
منٹاج
خیبر پختونخوا اسمبلی میں 21مخصوص نشستیں خالی تھیں۔ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کو وہاں خواتین اور اقلیتوں کی9,9 جبکہ پیپلز پارٹی کو 1 نشست ملنے کا امکان ہے۔ادھر پنجاب اسمبلی میں بھی خالی رکھی گئی مخصوص نشستوں میں سے مسلم لیگ ن کو پنجاب اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی24 اضافی نشستیں مل سکتی ہیں۔ جبکہ پیپلز پارٹی کو 2،مسلم لیگ کو ایک اضافی نشست ملنے کا امکان ہے۔.
اسحاق ڈارکی بطورنائب وزیراعظم تقرری عدالت میں چیلنج
ستمبر 11, 2024یااللہ خیر!ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔