سوئٹزرلینڈ: جاگنگ کرتی خاتون کو قتل کرنے کا معاملہ

0
71

سوئٹزرلینڈ:(پاکستان ٹوڈے) سوئٹزرلینڈ کے جھیل کنارے واقع پارک کے قریب برہنہ شخص نے مبینہ طور پر جاگنگ کرتی خاتون کو قتل کردیا۔

زیورخ کینٹونل پولیس کی تفصیلات کے مطابق منگل کے روز یہ واقعہ سوئٹزرلینڈ کے سب سے بڑے شہر سے تقریباً 20 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع الما پارک میں قتل ہوا، جہاں ایک برہنہ شخص نے لوگوں پر حملہ کرتے ہوئے جاگنگ کرتی خاتون کو نشانہ بنایا اور اسے قتل کردیا۔

وہاں کے مقامی کچھ لوگوں نے ایک شخص کو دیکھا جو برہنہ حالت میں چیخ و پکار کرتے ہوئے لوگوں پر جسمانی حملہ کررہا تھا، جسکی زد میں آکر خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

بعدازاں فوری طور پر ایمرجنسی سروسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر 19 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق برہنہ شخص کے حملے کی زد میں آئی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی تھی ۔

پولیس اس حملے کے پس منظر کی بھی تفتیش کر رہے ہیں جبکہ پوچھ گچھ کے بعد، گرفتار ملزم کو سنگین پرتشدد جرم کے لیے سرکاری وکیل کے پاس بھیج دیا جائے گا۔

Leave a reply