سول ایوی ایشن کا آڈٹ، عالمی ہوابازی تنظیم کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

0
164

سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کی ایک ٹیم سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا یونیورسل سیفٹی اوور سائٹ آڈٹ کرنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

پاکستان ٹوڈے کے مطابق عالمی ہوابازی کی تنظیم انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن مونٹریال آڈٹ پروگرام کے تحت 4 رکنی آڈٹ ٹیم 5 سال بعد کراچی پہنچی ہے۔

عالمی ہوابازی کی تنظیم کے وفدکا کراچی پہنچنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران نے استقبال کیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی عالمی ہوا بازی کی تنظیم پیر سے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کرے گی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ اے ایس ایف اور سول ایوی ایشن نے آڈٹ سے متعلق تیاری مکمل کر لی ہے۔

آئی سی اے او کی ٹیم اپنے دورے کے دوران جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اور پروازوں سے متعلق جانچ پڑتال کرےگی۔
آئی سی اے او اقوامِ متحدہ کا ایک خصوصی ادارہ ہے جو بین الاقوامی فضائی ٹرانسپورٹ کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے کام کرتا ہے، ایوی ایشن ریگولیٹر کی پروازوں کے معیار کا جائزہ لیتا اور سیفٹی آڈٹ کے تناظر میں دیگر اقدامات اٹھاتا ہے۔

اکاو یونیورسل سیکیورٹی مونٹریال کی ٹیم نےآخری فزیکل آڈٹ 2019 میں اور آن لائن آڈٹ 2021 میں کیا تھا۔

اس سے قبل آئی سی اے او نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران سی اے اے کو نئے لائسنس جاری کرنے سے قبل فوری طور پر لائسنسنگ سسٹم کو نئے سرے سے تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

جس وقت پاکستانی حکام کی جانب سے 262 پائلٹس کے مشکوک لائنسز کی تحقیقات شروع کی گئیں اس کے بعد سے آئی سی اے او کی جانب سے متعدد آبزرویشنز آچکی ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے بعد سی سی اے کے 5 عہدیداروں کو معطل کردیا گیا تھا اور ان کے کیسز مجرمانہ تفتیش کے لیے وفاقی تحقیقاتی اداراے (ایف آئی اے) کو ارسال کردیے تھے۔

پاکستانی حکام لائسنسنگ سسٹم کو از سر نو ترتیب دے دیا ہے اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے ایک علیحدہ ڈائریکٹوریٹ بھی قائم کیا ہے۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ سی اے اے کو نئے لائسنس جاری کرنے سے قبل لائسنسنگ کے نظام کو از سر نو تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی تھی

Leave a reply