سپیکر ملک محمد احمد خان سے امریکی قونصل جنرل مس کرسٹن کے ہاکنز (Ms. Kristin K. Hawkins)کی اسمبلی چیمبر میں ملاقات۔

0
146

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اورپارلیمانی امور سمیت اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال۔

صوبہ پنجاب اور کیلیفورنیا ریاست جڑواں صوبوں کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پنجاب اور کیلیفورنیا کی قانون ساز اسمبلی ایک دوسرے کے تجربا ت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ملاقات میں دونوں صوبوں کے درمیان سرکاری، سول سوسائٹی، ایگریکلچر اور صنعتی وفود کے تبادلے پر غور۔

پاکستان امن کا خواہاں اور عملی کوششوں میں عالمی برادری کا شراکت دار ہے۔ معیشت کی بہتری اور تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔  وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عام آدمی کی زندگی میں بہتری کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہیں۔

فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب قابلِ ستائش اقدام کر رہی ہیں۔ صوبہ پنجاب میں مضبوط جمہوری نظام کے قیام کے لئے پنجاب اسمبلی اپنا کردار کر رہی ہے۔  بطور سپیکر، پنجاب اسمبلی کو آئین اور قانون کے مطابق چلایں گے۔

کسی بھی ملک کی ترقی جمہوری نظام سے ہی منسلک ہے۔  ملکی مفاد اور آئین کی بالا دستی کے لیے ذاتی اختلافات سے بالا تر ہو کر سوچنا چاہیے۔ اپوزیشن کو چاہیے کہ قانون سازی میں اپنا کردار ادا کریں تا کہ ہم بہتر پرفام کر سکیں۔

امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے ملک محمد احمد خان کو سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ مریم نواز کا پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہونا خوش آئند ہے۔امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز

امریکہ اور پاکستان کے مابین خوشگوار تعلقات بڑھانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ہمارے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔

سپیکر ملک محمد احمد خان نے امریکی قونصل جنرل مس کرسٹن کے ہاکنز کو اسمبلی بلڈنگ کی تصویر اور تحائف پیش کیے۔ ملاقات میں امریکی قونصل سیاسی و اقتصادی چیف نکولس کٹساکس اور سیاسی و اقتصاد ی سپیشلسٹ صدف سعد موجود۔ اسمبلی سیکرٹر یٹ سے سیکرٹری چودھری عامر حبیب اور سٹاف آفیسرعماد حسین بھلی بھی موجود

Leave a reply