سینئراداکارمتھن چکرورتی کو’داداصاحب پھالکے‘ایوارڈدینےکااعلان

0
13

بالی ووڈکےسینئراداکارمتھن چکرورتی کوان کی فنی خدمات کے48سال گزارنے کےبعدبھارتی سینماؤں کاسب سےبڑاایوارڈ’داداصاحب پھالکے‘دینےکااعلان کیاگیاہے۔
بھارتی وزیراطلاعات ونشریات ایشونی وشنو نےایکس سابق (ٹوئٹر)پرایک خبرشیئرکی جس میں انہوں نےلیجنڈاداکارمتھن کےمداحوں کو بتایا کے سینئر اداکار کو’داداصاحب پھالکے‘ایوارڈسےنوازاجائےگا۔
ایشونی ویشنو نے ٹوئٹ کی ’مجھے اعلان کرتے ہوئے فخر ہے کہ دادا صاحب پھالکے سلیکشن جیوری نے فیصلہ کیا ہے کہ لیجنڈ اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سنیما میں ان کی شاندار خدمات کے لیے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا‘۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’متھن کو 8 اکتوبر کو 70 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا‘ ۔
سینئراداکارمتھن کا فلمی کیرئیر :
واضح رہےکہ بالی ووڈاداکارمتھن چکرورتی نےاپنےفلمی کیرئیر کا آغاز 1976 میں  کیاجس کےبعد انہوں نےاپنی کامیابی کےجھنڈےگاڑھے،لیکن کبھی پیچھےمڑکرنہیں دیکھااوریہ سفراب بھی جاری ہے۔
متھن چکرورتی نے بھارتی انڈسٹری کو کروڑوں کا بزنس کرنے والی فلمیں تو دیں لیکن 100 کروڑ روپے کا بزنس کرنے والی پہلی ہٹ فلم دینے کا اعزاز بھی متھن چکرورتی کے پاس ہے۔ متھن کی فلم ’ڈسکو ڈانسر‘ نے 100 کروڑ کا بزنس کرکے تاریخ رقم کی تھی۔

Leave a reply