بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں کنگ خان کےنام سےشہرت رکھنےوالےشاہ رخ خان نےاپنےماضی کےبا رے میں انوکھاانکشاف کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی دبئی میں ہونےوالی تیسری گلوبل فریٹ سمٹ کے دوران بھارتی اداکارشاہ رخ خان نے اپنے کیرئیر سمیت نجی زندگی کے کئی پہلوؤں سے پردہ اٹھایا۔
تقریب میں گفتگوکرتےہوئےبالی ووڈکنگ شاہ رخ خان نےانکشاف کرتےہوئےبتایاکہ ’جب میں سیٹ پر آیا تو مجھے لگا کہ میں ایک بہترین ایکٹر ہوں اور پھر اس سوچ نے مجھے زیادہ پراعتماد کردیا لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ سیٹ پر موجود ہر شخص مجھ سے بہتر ایکٹنگ کو جانتا ہے‘۔
اداکارکامزیدکہناتھاکہ میں نےبالی ووڈ کوخیربادکہنےکافیصلہ کرلیاتھاپھر اس کے بعد میں نے دہلی واپسی کیلئے پہلی فلائٹ بک کروالی، مجھے آج بھی یاد ہے کہ اس وقت انٹرنیشنل فلائٹ 25 فیصد سستی ہوتی تھی کیونکہ میں اس سے مہنگی دوسری فلائٹ افورڈ نہیں کرسکتا تھا۔‘
بالی وڈ کنگ نے مزید بتایا کہ ’اس کے بعد میں جلدی سے ائیرپورٹ پہنچا، میں نے ٹکٹ خریدا کیوں کہ میں گھر جانا چاہتا تھا اور مجھے احساس ہوگیا تھا کہ میں ایک بہت برا ایکٹر ہوں‘۔
شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ’میرے نزدیک روزانہ جاگنا صرف اس بات کا احساس دیتا ہے کہ مجھے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے، اس کے بعد میں نے ہر بار اور بار بار سیکھا جس نے مجھے احساس دلایا کہ مجھ میں کیا برائی ہے، اپنے کیرئیر کے 35 سالوں کے دوران جب بھی میں سیٹ پر گیا، مجھے احساس ہوا اور بھی کتنا کچھ ہے جو مجھے جاننا ہے‘۔
رات جیل میں گزارنےکےبعدالوارجن کورہائی مل گئی
دسمبر 14, 2024فلم ’پشپا2‘کےسٹاراداکار الو ارجن گرفتار
دسمبر 13, 2024پریانکاچوپڑا شوبزانڈسٹری میں واپسی کیلئے پرعزم
دسمبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔