شہر قائد میں یومیہ سفر آسان بنانے کا احسن اقدام

0
56

پاکستان ٹوڈے: کراچی کے باسیوں اور مسافروں کیلئے ایک اور سہولت متعارف۔ پیپلزبس سروس میں سمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف کروا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزبس صارفین اب نقد رقم کی بجائے آٹو میٹڈ فیئر کلیکشن اسمارٹ کارڈ کے ذریعے اپنا کرایہ ادا کرسکیں گے۔ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق سمارٹ کارڈ فی الحال پیپلزبس سروس میں قابلِ استعمال ہے، جلد آٹو میٹڈ فیئر کلیکشن اسمارٹ کارڈ سسٹم کا دائرہ کار دیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی بڑھایا جائے گا۔

کراچی میں پیپلز بس سروس کے آٹو میٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم کا افتتاح گزشتہ روزوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیا ۔پیپلز بس سروس کی انتظامیہ کے مطابق آٹو میٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم سےکارڈ کے ذریعے کرایہ ادا کیا جا سکے گا۔ سمارٹ کارڈ سے پیپلز بس سروس کے سٹاپ پر قائم مقررہ سٹال سے مفت حاصل کیا جاسکے گا۔

اس حوالے سے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو جدید کرنے جا رہے ہیں، سندھ کے عوام کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے سفر کو آسان بنایا جا رہا ہے، آٹومیٹڈ سسٹم سےکرایےکی کلیکشن میں شفافیت ہوگی، نیز جلد ہی پیپلزبس سروس مزید اضلاع میں بھی شروع کی جائےگی، روٹ نمبر ون اور روٹ نمبر 9 میں یہ کارڈ چلے گا۔

Leave a reply