صدر پاکستان تحریک لاہور چوہدری اصغر گجر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

0
62

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) بغیراجازت ریلی نکالنے اور سڑک بلاک کرنے پر ایف آئی آر درج, ٹکٹ ہولڈر پاکستان تحریک انصاف محمد خان مدنی بھی ایف آئی آر میں نامزد۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر مستی گیٹ تھانہ میں درج کی گئی۔ 15 افراد پر بغیر اجازت ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا گیا، مظاہرین نے بغیر اجازت کے ریلی نکالی، مظاہرین نے سڑک بلاک کی اور کنسٹیبل کی وردی پھاڑی۔

اصغر گجر اور محمد مدنی پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے، میرے خلاف ایک بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے، میں ریلی میں شریک نہیں تھا، صدر پی ٹی آئی لاہور، میں اس علاقے میں بھی موجود نہیں تھا جہاں ریلی نکالی جا رہی تھی، جھوٹے مقدمہ درج کرنا پولیس کی روایت بنتا جا رہا ہے۔

Leave a reply