صوبائی وزیرکی جعلی ویڈیو:عظمیٰ بخاری کاعدالت سےرجوع

0
75

صوبائی وزیرکی جعلی ویڈیوکےمعاملےپرعظمیٰ بخاری نےلاہورہائیکورٹ سےرجوع کرلیا۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نےصوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی درخواست پرسماعت کی۔
لاہور ہائیکورٹ نےعظمیٰ بخاری کو ایف آئی اے سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔
عظمیٰ بخاری کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر ایک جعلی ویڈیو کے ساتھ ٹرینڈ چلایا گیا، فلک جاوید نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں، ویڈیو کو یہ کہہ کر ہٹا دیا گیا کہ یہ ویڈیو فیک ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ ان کی جعلی ویڈیوز سے عظمیٰ بخاری کی ساکھ کو جو نقصان ہوا ہے اس کا ذمہ دار کون ہے؟ فلک جاوید کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس عالیہ نیلم کا کہنا تھا آپ درخواست ایف آئی اے میں جمع کروائیں، کام نہیں ہوتا تو عدالت تو بیٹھی ہے، پہلے انویسٹی گیشن ایجنسی اس کو دیکھے، پھر بعد میں عدالت اس کو دیکھے گی۔
عظمیٰ بخاری نے اپنی درخواست میں ایف آئی اے اور وزرات داخلہ سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے معاملے کی فوری تحقیقات کی استدعا کی ہے۔

Leave a reply