صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے سی ای او سی ڈی آر ایس پاکستان اور امریکہ مسٹر ٹوڈ شے کی ملاقات

0
55

پاکستان ٹوڈے: پاکستان خصوصاً پنجاب اور لاہور میں جاری فلاحی کاموں، یتیم بچوں کے لیے ہاؤس آف بلیسنگ، اینمل ویلفئیر سنٹرز سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال۔

تفصیلات کے مطابق مسٹر ٹوڈ شے نے جاری فلاحی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں سربراہ سی ڈی آر ایس لاہور سید محسن، ڈائریکٹر فوزیہ ٹوڈ، ، سی ڈی آر ایس کا دکھی انسانیت کی فلاح کے لیے کام کرنا قابل ستائش ہے، معاشرے کی ترقی میں انسانیت کی فلاح وبہبود اہم کردار ادا کرتی ہے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق متوسط طبقے کی مدد کرنا ہے، سی ڈی آر ایس کا لاہور شہر میں یتیم بچوں اور بے سہارا خواتین کے لیے سنٹر کھولنا خوش آئند ہے، حکومت پنجاب اپنے محدود وسائل میں فلاحی کاموں کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے بے پناہ کام کر رہی ہے۔

ہم پاکستان میں ابتک 750 سے زائد صاف پانی کے پراجیکٹ مکمل کر چکے ہیں، سی ای او ٹوڈ شےراولپنڈی، کراچی کے بعد لاہور اور اسلام آباد میں یتیم بچوں اور بے سہارا خواتین کے لیے سنٹر کھول رہے ہیں۔

Leave a reply