صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئے

0
96

صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق مریضوں کی آسانی کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئے۔

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر ایک انتہائی اہم اجلاس کی صدارت بھی کی۔

اجلاس میں سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سید واجد علی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری اغا نبیل، چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر فرقد عالمگیر، سی ای او پی آئی سی پروفیسر ڈاکٹر انجم جلال، ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر سید محسن علی شاہ، فیکلٹی ممبران و دیگر افسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران موڈیولر تھیٹرز کو مکمل کرنے کیلئے متعلقہ ادارہ سے ڈیڈ لائن مانگ لی۔

صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کا اظہار خیال۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کسی مریض کو کوئی مشکل نہیں آنے دیں گے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تمام موڈیولر تھیٹرز کو مکمل کرنے کیلئے دن رات کام کریں گے۔

متعلقہ کمپنی کو پی آئی سی کے موڈیولر تھیٹرز کو مکمل کرنے کیلئے چوبیس گھنٹے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دکھی انسانیت کو کسی صورت پریشانی نہیں ہونا چاہئے۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے علاوہ بھی تمام دیگر کارڈیالوجی ہسپتالوں کی استدکار بڑھا رہے ہیں۔

Leave a reply