صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے دفتر میں اہم اجلاس منعقد

0
69

پاکستان ٹوڈے: ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے صوبائی وزیر کو پی ڈی ایم کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے صوبہ بھر میں بارشوں کی صورتحال کے حوالہ سے حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مون سون پلان 2024 بارے بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا اظہار خیال

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کے حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات یقینی بنانے کی کوشش ہے۔

تمام محکمہ جات، ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ آپس میں قریبی رابطہ رکھیں۔ پی ڈی ایم اے کی دیگر اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن آفات سے بچاؤ میں انتہائی کارآمد ثابت ہوتی ہے۔

قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جاتے ہیں۔ سیلاب، کووڈ، ڈینگی، قحط سالی سموگ اور ہیٹ ویو سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم الرٹ ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

 

 

مصنف

Leave a reply