صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر سے یوگنڈا کے ایکوئٹر میڈیکل یونیورسٹی کے وفد کی ملاقات
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) وفد کی قیادت یوگنڈا کے سابق صدر عیدی امین کے پوتے اور میڈیکل کونسل کے ممبر ڈاکٹر ایوب نے کی،وفد میں ڈین میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر فلکس اور ایم ایس ہاسپٹل میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر جیمز شامل تھے۔
تفصیلات کے مطابق سپیشل سیکرٹری صحت محمد اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری حافظ شاہد لطیف، سی ای او پی ایچ ایف ایم سی ڈاکٹر عاصم الطاف، پی ڈی پی ایم یو میاں طارق اور سابق ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر زاہد پرویز بھی موجود تھے۔
خواجہ عمران نذیر کی یوگنڈا کے وفد کو پنجاب کے ہیلتھ سسٹم پر تفصیلی بریفنگ، صوبائی وزیر صحت نے وفد کو پنجاب کے ورٹیکل پروگرامز کے حوالہ سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا اظہار خیال، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت 2500 بنیادی مراکز صحت، 300 سے زائد رورل ہیلتھ سنٹرز کی مکمل ریویمپنگ کی جارہی ہے، تمام مراکز صحت کی ریویمپنگ مارچ 2025 تک مکمل کرلی جائے گی،
بڑے شہروں کے سب اربن ایریاز میں طبی سہولیات کے لئے کلینکس آن ویل پراجیکٹ رواں ماہ شروع کردیا جائے گا، تحصیل اور ضلعی ہیڈ کواٹرز ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی شروع کردی گئی ہے، وزیر اعلی پنجاب مریم۔نواز شریف شہریوں کیلئے معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔
صوبائی وزیر صحت کی جانب سے یوگنڈا ہیلتھ سسٹم کی اپگریڈیشن کے لئے ہر قسم کا تعاون کی یقین دہانی، وفد نے بھی یوگنڈا کے ہیلتھ سسٹم پر صوبائی وزیر صحت کو آگاہ کیا، یوگنڈا کے وفد نے پنجاب کے ہیلتھ سسٹم کو سراہا، مہمان نوازی پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا شکریہ ادا کیا، بعد ازاں یوگنڈا کے وفد نے صوبائی وزیر صحت کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔