ضمنی انتخابات: اسمبلیوں کی 23 خالی نشستوں کے لیے239 امیدوار میدان میں اتریں گے

0
39

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق 21اپریل کوہونے والے ضمنی انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 23 خالی نشستوں کے لیے239 امیدوار میدان میں اتریں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے 50 امیدوارمد مقابل ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی آصفہ بھٹو زرداری پہلے ہی این اے 207 سے بلامقابلہ منتخب ہو چکی ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کامزید کہنا ہے کہ خیبرپختونخوااسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے کل 23 امیدوارمیدان میں اتریں گے جبکہ پنجاب میں 154 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ اور سندھ میں زبیر احمد جونیجو نے پی ایس 80 سے بلامقابلہ اپنی نشست حاصل کرلی ہے اور بلوچستان اسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے 12 امیدوار میدان میں ہیں۔

یاد رہے کہ 13 اپریل کو الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا تھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کی 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی 2، 2 جبکہ سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب ہوگا۔

Leave a reply