اب اے آئی سپر کمپیوٹر استعمال ہوں گے۔عام کمپیوٹر کی جگہ مصنوعی ذہانت والا سسٹم کب لانچ ہوگا؟ اے آئی ٹیکنالوجی کے صارفین کو اینویڈیا Nvidia کمپنی نے نوید سنا دی۔
کمپیوٹرزچِپ بنانیوالی کمپنی اینویڈیا نے کنزیومر الیکٹرانک شو میں اعلان کیا ہےکہ وہ رواں سال مئی میں پروجیکٹ Digits کے نام سے ایک پرسنل اے آئی سپر کمپیوٹر لانچ کر رہی ہے۔
ڈیجیٹس دراصل ایک نئی GB10 گریس بلیک ویل سُپرچِپ ہے، جو اے آئی پروگراموں کو چلانے کیلئےبڑی مقدار میں پروسیسنگ پاور کی حامل ہو گی۔ صرف یہی نہیں، یہ کمپیوٹر ڈیسک پر فٹ بھی ہوجائے گا اور اسے عام پاور کیبل سے بھی چلایا جاسکے گا۔ یہ ڈیسک ٹاپ سائز کا سسٹم اے آئی پروگرامز کو 200 بلین پیرامیٹرز کے ساتھ پروسیس کر سکے گااور اس کی ابتدائی قیمت3ہزار ڈالر ہو گی۔
اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ کا کہنا ہےکہ اے آئی ہر صنعت کیلئے ہر ایپلی کیشن میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔ یہ گریس بلیک ویل سُپرچِپ لاکھوں ڈویلپرز کے پاس ہوگی۔یوں ہر سائنسدان اے آئی محقق اور طالبعلم کے ڈیسک پر ایک اے آئی سپر کمپیوٹراسے اے آئی کو اس دور کے مطابق ڈھالنے کا اختیار دے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام
مارچ 18, 2024 -
وزیراعظم کی نوشکی واقعہ کی شدید مذمت,واقعہ کی رپورٹ کرلی
اپریل 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔