عید الفطر پر ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار اور عید الفطر ایس او پیز جاری کر دیے

0
62

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق واسا لاہور نے ایم ڈی واسا غفران احمد کی خصوصی ہدایات پر عید الفطر پر ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار اور عید الفطر ایس او پیز جاری کر دیے، عید الفطر کے دن تین دورانیوں میں صارفین تک پانی پہنچایا جائے گا۔ عید الفطر کے دن پہلا دورانیہ صبح 4:30 سے صبح 10 بجے تک ہوگا۔

دوسرا دورانیہ دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک رہے گا، اس طرح تیسرا اور آخری دورانیہ شام 5 بجے سے لے کر رات 8:30 بجے تک جاری رہے گا۔ عید الفطر کے دوسرے روز سے ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار کچھ اس طرح ہوں گے۔ پہلا دورانیہ صبح 5 بجے سے صبح 9 بجے تک ہوگا۔

دوسرا دورانیہ دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک جاری رہے گا۔ تیسرا دورانیہ شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ ایم ڈی واسا نے عید الفطر کے ایس او پیز پر سخت سے عملدرآمد کی ہدایات کی ہیں۔

تمام ٹاؤنز کے ڈائریکٹرز آپریشن اور ڈائریکٹر مینٹیننس کو عید الفطر کے دوران پانی کی فراہمی، سیوریج اور نکاسی آب کے سسٹم میں موثر انداز میں چلانے کی ہدایات ، تمام ڈائریکٹرز واسا کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام علاقوں کا مکمل سروے کریں کھلا یا ٹوٹا ہوا مین ہول، پانی کے اوور فلو جیسی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

تمام فیلڈ دفاتر فعال اور عملہ مکمل متحرک رہے، تمام ڈرینز کی شیڈول کے مطابق ڈیسلٹنگ کی جائے۔ تمام ترقیاتی سکیموں کے اردگرد حفاظتی تدابیر کو یقینی بنایا جائے اور تمام کھلے ہوئے گھڈوں کو فوری مرمت کیا جائے۔ سیوریج کے مسلسل بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے عملے کو متحرک رکھا جائے۔

ڈائریکٹر مینٹی نینس ڈسپوزل و ٹیوب ویلز مشینری کی خرابی کی صورت میں فوری مرمت کروائیں۔ تمام آپریشنل سٹاف عید کے دنوں میں تین شفٹوں میں 24 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دے گا۔

عید الفطر پر عوام الناس کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے تمام آپریشنل سٹاف کی عید کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ عید کے دنوں میں ٹیوب ویل ٹائمنگ کے دوران صارفین کو بلا تعطل پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

Leave a reply