سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے قبل مویشی منڈیوں میں من پسند جانور خریدنا مشکل ہو گیا۔
عید کے دن نزدیک آتے ہی بکرے، گائے، بیل اور اونٹ کی خریداری کے لیے عوام نے منڈیوں کا رُخ کرلیا ہے جہاں جانوروں کی آسمان کوچھوتی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے با ہر لوگوں کے لئے قربانی کرنا خواب بن کر رہ گیا۔
قربانی کے جانوروں کی قیمتیں گزشتہ سال کی نسبت دوگنا بڑھ چکی ہیں۔ جس میں دیسی بکرے کی قیمت 50 ہزار روپے سے 90 ہزار روپے تک ہوگئی ہے، اسی طرح دنبہ کی قیمت 60 ہزار سے 70 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ چھتروں کی قیمتیں بھی 40 ہزار سے لے کر 70 ہزار تک ہیں جبکہ بچھڑا کی قیمت سوا2 لاکھ روپے سے لے کر اڑھائی اور پونے تین لاکھ روپے تک ہو چکی ہے۔
شدید گرمی کے دوران مویشی منڈیوں میں آنے والے خریدار آسمان کو چھوتی قیمتیں دیکھ کر مایوس گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہورہے ہیں۔
شہریوں نے صبح سے ہی منڈیوں کا رخ کیا ہوا ہے لیکن بارشوں کے بعد بھی جانوروں کے قیمتوں میں کمی نہیں آئی جبکہ بیوپاریوں کے نخرے بھی جاری ہیں۔
دوسری جانب قربانی کے دن نزدیک آتے ہی چھریاں چاقو تیز کرنے والوں کی بھی چاندی ہوگئی ہے جہاں شہریوں سے منہ مانگی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔
دھندنےسب کچھ دھندلاکردیا،موٹرویزمختلف مقامات سےبند
نومبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔