غرقاب ٹائٹن آبدوز کے بعد دوبارہ ٹائی ٹینک تک جانے کا منصوبہ

0
82

پاکستان ٹوڈے: تاریخی شہرت کے حامل ٹائی ٹینک کو ڈوبے ایک صدی سے زائد عرصہ گزر چکا، مگر دنیا کے سب سے پہلے بڑے پُرتعیش بحری جہاز کا سحر آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں چھایا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہی وجہ ہے کہ ایک سال قبل غرقاب ٹائٹن آبدوز کے بعد دوبارہ ٹائی ٹینک تک پہنچنے کا منصوبہ بنالیا گیا ۔ گزشتہ سال جون کے مہینے میں جہاں امریکی سیاحتی کمپنی اوشین گیٹ کی سبمیرین کی غرقابی نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی تھی، جس میں معروف کاروباری شخصیات سمیت 5 شخصیات لقمہ اجل بن گئی تھیں۔

اس کے باوجود اب ایک اور ارب پتی کی جانب سے ایک بار پھر اس ایڈونچر والے سفر کو کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔امریکی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والے ارب پتی لیری کانر کی جانب سے 20 ملین ڈالرز کی سبمرین کو ٹائی ٹینک سائٹ پر لے جانے کا پلان بنایا ہے،رئیل اسٹیٹ انویسٹر لیری کانر کا کہنا ہے۔

کہ وہ اور ٹرائی ٹن سبمیرین کے کو فاؤنڈر پیٹرک لیہے 12 ہزار 400 فٹ گہرائی میں موجود ٹائی ٹینک کے تباہ شدہ حصے کو دیکھنے جائیں گے۔ کو فاؤنڈر کی جانب سے 20 ملین ڈالرز کی خطیر رقم سے اس سبمرین ٹرائی ٹن کو بنایا جا رہا ہے۔دونوں شخصیات نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اس سفر کو بغیر کسی سانحے کے مکمل کر لیں گے۔

Leave a reply