پاکستان ٹوڈے: لائیو نشریات کے دوران اینکر اور رپورٹر بہنوں کے درمیان دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔ بہن بھائی اکثر بغیر اجازت ایک دوسرے کی چیزیں استعمال کرتے ہیں، جس پر کبھی جھگڑا بھی ہوجاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تاہم حال ہی میں ایک ویڈیو میں غیرملکی ٹی وی سے وابستہ دو سپورٹس جرنلسٹ بہنوں کینڈرا اینڈریوز اور ملیکا اینڈریوز کے درمیان براہ راست نشریات کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔ کینڈرا اینڈریوز سپورٹس کمپلیکس سے لائیو رپورٹنگ کررہی تھیں تب سٹوڈیو میں موجود ان کی بہن اینکر ملیکا اینڈیوز نے اسے اپنی گھڑی پہنے ہوئے دیکھ لیا۔
سٹوڈیو میں موجود ملیکا اچانک اپنے جملے کے بیچ میں رک جاتی ہے اور کینڈرا سے پوچھتی ہے کہ کیا یہ میری گھڑی ہے؟ وہ سکرین پر نظریں چراتی ہے اور تصدیق کرتی ہے ،ہاں، یہ میری ہی گھڑی ہے۔ سٹوڈیو میں موجود اینکر نے ملیکا کے شبہات کی تصدیق کی اور کہا کہ کینڈرا نے واقعی تمہاری گھڑی پہن رکھی ہے۔
کینڈرا اس دعوے کی تردید کرنے کی کوشش کرتی ہے، لیکن اس کی مسکراہٹ اس کوشش کو مشکوک بنادیتی ہے۔ملیکا اینڈریوز نے قومی بہن بھائیوں کے دن کے موقع پر اس کلپ کو انسٹاگرام پر شیئر کیا اور لکھا یہ گھڑی اب تمہاری ہوئی، پیاری بہن خوش رہو، جس پر کینڈرا نے لکھا کہ یہ کیا کہہ رہی ہیں۔۔۔ آپ کی چیز میری اور میری چیز میری۔
ایران پرمزیدپابندیاں عائدکی جائیں گی،امریکا
اکتوبر 3, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔