پاکستان ٹوڈے: پی ٹی وی کے سنہری دور میں جن فنکاروں نے اپنی لاجواب اداکاری اور منفرد لب و لہجے کے باعث پہچان بنائی، ان میں منصور بلوچ کا نام بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کے کئی معروف ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار منصور بلوچ 3 مئی 1994 کو لاہور میں وفات پا گئے۔ منصور بلوچ 1942 میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق نواب شاہ سے تھا۔منصور بلوچ نے متعدد سندھی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا۔ ان کے فنی سفر کا آغاز سندھی زبان میں بننے والی فلم سے ہوا تھا۔
بعد میںا نہیں پاکستان ٹیلی وژن کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا اور انہوں نے اپنی باکمال اور کامیاب اداکاری سے ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کر لیا۔منصور بلوچ نے مشہور ڈرامہ سیریلز دیواریں اور جنگل میں اپنا منفرد کردار نبھا کر خوب شہرت حاصل کی۔ ڈراما سریل دیواریں میں ان کی شاندار اداکاری اور بہترین پرفارمنس پر انہیں پی ٹی وی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
پاکستان کے لیجنڈ ری اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے
اکتوبر 11, 2024بالی ووڈکی سینئراداکارہ ریکھانےزندگی کی 70بہاریں دیکھ لیں
اکتوبر 10, 2024ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیش رفت
اکتوبر 9, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایک ڈالر کا امریکی جزیرہ
مئی 3, 2024 -
ٹی 20 ورلڈ کپ2024: قومی ٹیم کا اعلان کب ہو گا؟
مئی 17, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔