لاہور:ڈی جی والڈسٹی کامران لاشاری نےاستعفیٰ ٰ دیدیا

0
39

ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کامران لاشاری نےذاتی وجوہات کی بنیادپر اپنے عہدےسےاستعفیٰ دےدیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکواستعفیٰ بھجوادیاگیا۔
کامران لاشاری نےاستعفیٰ میں لکھاہےکہ بطورڈی جی والڈسٹی لاہور اتھارٹی ذمہ داریاں نبھائیں جوکہ میرےلئےعزت کی بات ہے۔کچھ ذاتی وجوہات کی وجہ سے ذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتا۔میں نےکوشش کی کہ پوری امانت داری کے ساتھ پاکستان کےکلچرکوفروغ دیاجائے، کلچر کے ذریعے دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھایا جائے۔
ڈی جی والڈ سٹی کا کہنا تھا کہ میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، بطور ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی استعفیٰ منظور کیا جائے، سیکشن 6 والڈ سٹی ایکٹ 2012 کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

Leave a reply