پنجاب بھر کے سینکڑوں ہائی سکولوں کو ہائیر سکینڈری کا درجہ دینے کا فیصلہ

0
109

پنجاب بھر کے سینکڑوں ہائی سکولوں کو ہائیر سکینڈری کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔جس کے بعد طلبا و طالبات متعلقہ ادارے سے ایف اے اور ایف ایس سی کر سکیں گے۔
پنجاب بھر کے سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے متعلقہ حکام نے ڈیٹا طلب کر لیا ۔ ہائی سکولوں کی اپ گریڈیشن کیلئے جگہ کی دستیابی اور بلڈنگ کے موزوں ہونے کی جانچ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔اس سلسلے میں ہائی سکولوں کے سربراہان سے ادارے کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے ،جبکہ تھرڈ پارٹی کے ذریعے ہائی سکول کا معائنہ کرنے کے بعد ہی انہیں ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دیا جائے گا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ پنجاب بھر میں ہائی سکولوں کی تعداد 6 ہزار ہے، جن میں سے اب تک 5,800 ہائی سکولوں نے اپنا ڈیٹا فراہم کر دیا ہے، جبکہ 795 ہائی سکولوں نے جگہ دستیاب ہونے پر اپ گریڈیشن کی خواہش ظاہر کی ہے۔

Leave a reply