مرسیڈیز کار سازی میں ہیومنائیڈ روبوٹس استعمال کر ے گی

0
90

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) الیکٹرک کارز میں لوگوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی دیکھتے ہوئے اب جرمن کار ساز کمپنی مرسڈیز بینز نے بھی اس میدان میں قدم جمانے کا فیصلہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں مرسیڈیز بینز کمپنی جلداپنی فیکٹری میں ہیومینائیڈز روبوٹس کی مدد سے کاریں بنانے کا پلانٹ لگائے گی۔اس حوالے سےمرسڈیز بینزنے ایک نئے پائلٹ پروگرام کے ساتھ آٹومیشن کو اپنا نےکا فیصلہ کیاہے، جس میں آسٹن، ٹیکساس میںواقع فیکٹریز میں ہیومنائیڈ روبوٹ کام کریں گے۔

تقریباً پانچ فٹ آٹھ انچ قد آور اور 160 پاؤنڈ کے وزن کےاپولو نامی یہ روبوٹ انسانی کارکنوں کی مدد کے لیے تیار کیے گئے ہیں، جو کار مینوفیکچرنگ میں جسمانی طور پر مشکل اور دہرائے جانیوالے کاموں کو آٹومیٹک انداز میں انجام دیں گے، جس سے ناصرف کار مینوفیکچرنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا، بلکہ کار سازی کی صنعت میں جدت اور انقلاب بھی برپا ہو گا۔

Leave a reply