مریم اورنگزیب پنجاب میں مریم نواز کی ٹیم کا حصہ ہوں گی وزیراطلاعات یا اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان

0
155

مریم اورنگزیب پنجاب میں مریم نواز کی ٹیم کا حصہ ہوں گی وزیراطلاعات یا اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان

دو بار وفاقی وزیررہنے والی لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی کی نشست پر حلف اٹھا لیا ہے۔ انہیں نامزد وزیراعلٰی مریم نواز نے خاص طورپر پنجاب میں اپنی معاونت کےلئے منتخب کیا ہے۔ مریم اورنگزیب کو پنجاب میں اہم ذمہ داریاں سونپنے اور مریم نواز کی معاونت کےلئے مرکزی قیادت نے منظوری دی ہے۔ مریم اورنگزیب دو بار قومی اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں اور دو بار وفاقی وزیرکے عہدے پر ذمہ دارایاں نبھا چکی ہیں۔ توقع ہے کہ وہ پنجاب کی وزیراطلاعات یا کسی اہم وزارت کا قلمدان سنبھالیں گی۔

Leave a reply