مقدمات کےچالان کامعاملہ:عدالت نےپراسیکیوشن کواہم ہدایت کردی

0
24

مقدمات کےچالان عدالتوں کوبھجوانےکےکیس میں لاہورہائیکورٹ نے پراسیکیوشن کواہم ہدایت کردی۔
لاہورہائیکورٹ میں پنجاب میں درج مقدمات کےچالان عدالتوں کوبھجوانےکےکیس کی سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم نےکی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نےریمارکس دئیے کہ پراسیکیوشن کی جانب سے بھجوائے گئے کیسزاورسیشن ججز کی رپورٹس میں تضادہے۔
عدالت نےپراسیکیویشن کوجائزہ لیکراعدادوشمارسےمتعلق رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کردیٍ۔
چیف جسٹس نےکہاکہ رپورٹس میرےآفس میں بھیج دیں تاکہ پھراس کیس کونمٹایاجائے۔
پراسیکیوٹرنےکہاکہ 31جولائی2024تک کےتمام مقدمات کےچالان عدالتوں میں بھجوادیےہیں۔
چیف جسٹس نےکہاکہ اٹک،ملتان،قصور،چکوال،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پراسیکیوشن اورسیشن ججزکی رپورٹ درست ہے۔باقی اضلاع میں اعدادوشمارمیں فرق آرہاہے۔

Leave a reply