ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

0
86

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں میں صبح سے کہیں ہلکی، کہیں تیزبارش کاسلسلہ جاری ہے، جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

ترجمان واسا کے مطابق بارشوں کی پیشگوئی پر واسا ہائی الرٹ ہے، رین ایمرجنسی نافذ ہے اور فیلڈ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی

شہر میں ہیوی مشینری و اسٹاف تعینات ہے، واسا کا عملہ نشیبی علاقوں سے نکاسی آب میں مصروف ہے۔

شہداد کوٹ شہر اور گردو نواح میں بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہے، روجھان شہر اور گردو نواح میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

چنیوٹ شہر اور گردونواح میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ پھالیہ، گجرات، جھنگ، پنڈی بھٹیاں اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

کوہاٹ اور گردونواح میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، کرک ضلع بھر میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

گوجرانوالہ، قادر پور راں اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ سرگودھا شہر اور گردو نواح میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

Leave a reply