میٹا کے جدید گلاسز جو سمارٹ فونز کا متبادل ثابت ہوں گے

0
18

میٹا کے جدید گلاسز جو سمارٹ فونز کا متبادل ثابت ہوں گے۔ معروف ٹیکنالوجی کمپنی نے سمارٹ فونز کے متبادل اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) ٹیکنالوجی پر مبنی سمارٹ گلاسز متعارف کروا دئیے ۔
میٹا کی جانب سے طویل عرصے سے اے آر ٹیکنالوجی پر مبنی سمارٹ گلاسز کی تیاری پر کام کیا جا رہا تھا۔میٹا کُنکٹ نامی کانفرنس کے موقع پر کمپنی کی طرف سے فل ہولوگرافک اے آر گلاسز کو پیش کر دیا گیا۔میٹا نے 5 سال پہلے انکشاف کیا تھا کہ وہ ہولوگرافک سمارٹ گلاسز پر کام کر رہی ہے،تاہم حقیقت میں کمپنی نے اس منصوبے پر ایک دہائی قبل کام شروع کیا تھا۔اورین کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اب تک تیار ہونیوالے بہترین اے آر گلاسز ہیں۔اس کے اندرجدید ترین پراجیکٹرز موجود ہیں ،جو ہولوگرامز کو گلاسز میں ڈسپلے کرتے ہیں۔دیکھنے میں یہ عام گلاسز لگتے ہیں، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ سمارٹ گلاسز پہننے والے کو ایسا ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرتے ہیں، جو اب تک صرف سمارٹ فون سکرین تک محدود تھا۔
ان سمارٹ گلاسز کے ذریعے صارفین ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے، جبکہ میسنجر اور واٹس ایپ پر میسجز بھی بھیج سکیں گے۔ان سمارٹ گلاسز میں متعدد ایپس جیسے یوٹیوب اور دیگر کے ہولوگرافک ورژنز بھی دستیاب ہوں گے۔ان سمارٹ گلاسز کے ساتھ ایک بریسلیٹ بھی دیا جا جائے گا، جسے اشاروں کی مدد سے کنٹرول کرنے کیلئے پہننا ضروری ہوگا۔
کمپنی کے مطابق فی الحال یہ سمارٹ گلاسز عام فروخت کیلئے پیش نہیں کیے جا رہے، بلکہ یہ محدود صارفین کو دستیاب ہوں گے، تاہم میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کا دعویٰ ہے کہ مستقبل میں ہر فرد کی آنکھوں پر یہ سمارٹ گلاسز ہوں گے اورسمارٹ گلاسز کا استعمال ایک ٹرینڈ بن جائے گا۔

Leave a reply