نئی فلم کی ریلیز سے قبل غسل کرتا ہوں: شاہ رخ خان

0
134

نئی فلم کی ریلیز سے قبل غسل کرتا ہوں: شاہ رخ خان

پاکستان ٹوڈے: اداکار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم ریلیز ہونے سے قبل ڈھائی گھنٹے تک غسل کرتے ہیں۔

شاہ رخ خان کے لیے گزشتہ سال2023 کافی خوش قسمت سال ثابت ہوا، ان کی تین فلمیں ریلیز ہوئیں جو کہ ’پٹھان‘، ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ تھیں، تینوں ہی کامیاب رہیں، اس سال شاہ رخ کافی لمبے وقفے کے بعد فلموں میں واپس آئے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں شاہ رخ خان نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ’ورلڈ گورنمنٹ سمٹ‘ میں بطور مہمان شرکت کی جس میں اداکار سے سوالات پوچھے گئے۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ بھارت میں زیادہ تر فلمیں جمعے کے روز ریلیز ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی ہر نئی فلم کی ریلیز سے ایک دن قبل یعنی کہ جمعرات کو ڈھائی گھنٹے تک غسل لیتے ہیں، اس عادت سے انہیں بہت سکون ملتا ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنی فلموں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ فلمیں ہٹ اور فلاپ ہونے کا سارا انحصار شائقین پر ہوتا ہے۔

Leave a reply