آکلینڈ :(پاکستان ٹوڈے) نیوزی لینڈ کرکٹ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ فینز کی وجہ سے شیڈول کا اعلان کیا گیا جب کہ باقی ہوم انٹرنیشنل شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ 3 ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کی میزبانی کرے گا،ٹیسٹ میچز کرائسٹ چرچ ، ویلنگٹن اور ہیملٹن میں کھیلے جائیں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 نومبر، دوسرا ٹیسٹ 6 دسمبر اور تیسرا ٹیسٹ 14 دسمبر سے شروع ہو گا۔نیوزی لینڈ کرکٹ کا مزید بتانا ہے کہ آئندہ سیزن میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے بھی دورہ کرنا ہے جب کہ آسٹریلیا اور سری لنکا کی ویمن ٹیمیں بھی سیریز کھیلیں گی۔
تیسراٹی ٹوئنٹی:زمبابوےنےپاکستان کوشکست دیدی
دسمبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بابر اعظم کو کپتانی دینے کا معاملہ
اپریل 1, 2024 -
نومنتخب ایرانی صدرکی تقریب حلف برداری:شہبازشریف کی شرکت
جولائی 23, 2024 -
جماعت اسلامی کادھرنا:پولیس نے110افرادکوگرفتارکرلیا
جولائی 26, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔