وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی ذیشان ملک سے ڈپٹی کمشنر رافیعہ حیدر کی ملاقات

0
82

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) ملاقات میں وزیراعلی مریم نواز کے ویثرن کے مطابق لاہور شہر کے تاریخی ثقافتی حسن کو اصل حالت میں بحال کرنے کے حوالے سے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال

وزیراعلی لاہور بحالی پلان کے تحت تاریخی شہر لاہور کو اسکی اصل حالت میں بحالی ایک اہم منصوبہ ہے ، ڈپٹی کمشنر رافیعہ حیدر نے معاون خصوصی ذیشان ملک کو شہر لاہور حسن کو بحال کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی

معاون خصوصی نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی لاہور کو شہرکے ترقیاتی منصوبوں میں ارکان اسمبلی کو بھی ساتھ رکھنے کی ہدایت کی، وزیراعلی لاہور بحالی پلان میں کوئی گلی محلہ نظر انداز نہیں کریں گے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شہری سہولیات سے محروم عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات پہنچانا چاہتی ہیں ،ذیشان ملک معاون خصوصی

سیوریج کے نظام میں بہتری کیلئے گلی سے ڈسپوزل پوائنٹ تک واسا حکام کے ساتھ ملکر ترقیاتی کاموں کو مکمل کریں، ذیشان ملک معاون خصوصی, پی سی ون کی تیاری میں تمام محکموں کو ان بورڈ رکھا جائے تاکہ انفراسٹرکچر بننے کے بعد کوئی محمکہ توڑپھوڑ نہ کرے۔

Leave a reply