وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیان

0
74

علی امین گنڈاپور نے پہلے آتے ہی شیخی بکھیری 10 ہزار مستحق افراد میں مالی امداد کا اعلان کیا اب معذرت کرلی، یہ صرف الزامات لگاسکتے، مریم نواز سے متعلق تعصب اور بغض کا اظہار کرسکتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور خدمت کی سیاست مریم نواز سے سیکھیں، تحریک انصاف کی 10 سال سے کے پی میں حکومت ہے صوبہ ایک ہزار ارب سے زائد کا مقروض ہے یہ انکی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

صوبے کی حالت یہ ہے انکے پاس تنخواہیں ادا کرنے کے پیسے نہیں اسکے لیے بھی وفاق کی طرف دیکھتے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے رمضان نگہبان پیکج کے تحت 64 لاکھ خاندانوں میں مفت راشن تقسیم کیا ہے، مریم نواز نے 10 ہزار مسیحی خاندانوں میں فی کس مالی امداد تقسیم کی

مریم نواز نے 700 ہندو فیملیوں میں فی کس امداد تقسیم کی، مریم نواز ایک سچے اور وعدہ وفا کرنے والے باپ کی بیٹی ہیں ، نوازشریف کی سیاسی تاریخ گواہ انہوں نے ہمیشہ قوم سے سچے وعدے کیے کبھی خیالی پلاؤ نہیں پکائے۔

علی مین گنڈا پور نے اپنے لیڈر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یوٹرن لیا ہے ،عمران خان نے بھی ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھروں کے نعرے کو سیاسی نعرہ قرار دیا تھا ۔

تحریک انصاف کا وطیرہ ہے پہلے بلند و بانگ دعوے کرو سبز باغ دکھاتے ہیں پھر اگلے ہی لمحے یوٹرن لو، ان کو شرم بھی نہیں آتی غریب، مفلس اور مستحق افراد کے جذبات سے کھیلنا فتنہ فساد کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔

Leave a reply