وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں, وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شادمان کچی آبادی سروسز کوارٹرز کی تنگ گلیوں سے گزر کر رسولاں بی بی کے گھر پہنچیں۔
وزیرا علیٰ مریم نواز شریف کو دیکھ کردل کی مریضہ رسولاں بی بی خوش، جذباتی ہوگئیں، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے مریضہ کے ساتھ پلنگ پر بیٹھ گئیں،حال چال پوچھا اور ان کی صحت یابی کی دعائیں، میری بیٹی میرے لیے دوائیاں لیکر خود آئیگی، رسولاں بی بی خوشی سے نہال ہوگئیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شادمان کچی آبادی میں دل کے مریض منور ملک کے گھر بھی گئیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹی سی ایس رائیڈر کے ساتھ منور ملک کو ادویات پیش کیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی منور ملک سے بات چیت،صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
مریم نواز شریف کا شکریہ،اب ہمیں ہسپتالوں میں دھکے نہیں کھانے پڑیں گے۔ منور ملک کی گفتگو، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں سہولت مرکز کا بھی افتتاح کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی رجسٹریشن کے عمل کا دوبارہ باقاعدہ آغاز کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ادویات کا معیار چیک کرنے کے لئے قائم ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کا بھی معائنہ کیا، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کرومیٹو گرافی، ڈرگ ریلیز لیب اور ڈرگ سیمپل ریسونگ ایریا کا بھی دورہ کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہیپاٹائٹس ریفرنس کم پبلک ہیلتھ لیب کا بھی دورہ کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایف ایم صحت زندگی کا بھی دورہ کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایف ایم صحت زندگی کو پوڈ کاسٹ ریکارڈ کروایا، عوام پوڈ کاسٹ پر سن سکیں گے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو فری میڈیسن ہوم ڈلیوری پروگرام پر بریفنگ، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو ادویات کی پیکنگ سے لیکر ڈلیوری تک کے عمل سے آگاہ کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈویلپمنٹ ونگ کا سنگ بنیاد بھی رکھا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں ڈاکٹرز کے لئے وین کا بھی معائنہ کیا، سینیٹر پرویز رشید،ایم این اے عون چوہدری، صوبائی وزراء عظمی زاہد بخاری، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہیلتھ، اطلاعات اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
ڈینگی کےوارجاری:24گھنٹوں میں مزید16کیسزرپورٹ
ستمبر 4, 2024ڈینگی کےوارجاری:مزید2کیس رپورٹ
اگست 29, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔