وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف فیصل آباد میں ریلوے ہاؤسنگ کالونی سمن آباد پہنچ گئے

0
51

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف کی دھاتی تار سے جاں بحق ہونے والے نوجوان آصف اشفاق کی رہائش گاہ آمد

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف نے آصف اشفاق کے والد محمد اشفاق اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت اور دعائے
مغفرت کی ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف کا آصف اشفاف کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مرحوم آصف اشفاق کی والدہ کو گلے لگا کر تسلی دی،”آصف کی شادی کرنی تھی ” آصف مرحوم کی والدہ ہچکیاں لے کر رونے لگیں۔

وزیر اعلی مریم نواز ان کا ہاتھ تھام کر تسلی تشفی دیتی رہیں، قائد محمد نواز شریف نے سوگوار خاندان کو دلاسہ بھی دیا
سب ملکر اس جرم کو روکیں،خوفناک وڈیو دیکھی نہیں جاتی۔ ہمارا آصف چلا گیا، کسی اور کا آصف نہ جائے۔

بھائی اور والد ماں ہوں اور ماں کے دکھ کو سمجھتی ہوں۔  آصف اشفاق کی دردناک موت پورے معاشرے کے لئے لمحہ فکریہ ہے،

پتنگ بازی تفریح نہیں خونی کھیل بن چکا ہے۔ 

والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے رو کنے کی سماجی ذمہ داری پوری کریں۔  دھاتی تار بنانے، بیچنے اور خریدنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آئی جی پولیس نے واقعہ کے زمہ دار افراد کی گرفتاری کا بارے میں بتایا ڈور منگوانے ، بیچنے اور خریدنے والے ٹریس ہوچکے ہیں۔
کے پی کے سے پانڈا ڈور کے زریعے سپلائی کی جا رہی تھی ۔ آئی جی سینر منسٹر مریم اورنگ زیب ,پرویز رشید ، ارکان اسمبلی ، مسلم لیگ کے رہنما چیف سیکرٹری ۔آئی جی پنجاب اور دیگر بھی ہمراہ تھے

Leave a reply