وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا
پاکستان ٹوڈے: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تکمیل کے بعد رنگ روڈسدرن لوپ 3 کا بھی باقاعدہ آغاز کیا
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ایک ماہ کے لئے ایس ایل تھری پر ٹول ٹیکس معاف ۔ شہری مفت سفر کرسکیں گے, وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایس ایل فور پراجیکٹ کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی, وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اڈا پلاٹ سے ملتان روڈ انٹر چینج تک روڈ کا معائنہ کیا۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف نےلاہور رنگ روڈ کے ملتان روڈانٹر چینج کا بھی معائنہ کیا، صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد برتھ نے وزیر اعلی مریم نواز کو پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی ۔ ایس ایل تھری ملتان روڈ انٹر چینج پنجاب کا سب سے بڑا انٹر چینج ہے ۔
جنوب سے آنے والی ٹریفک8 کلومیٹر طویل لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پر چند منٹ میں ائیر پورٹ پہنچ سکے گی ۔ ایس ایل تھری بننے سے شہر کی اندرونی روڈ پر رش کم ہوگا ۔
ایس ایل تھری لاہور میں ٹریفک منیجمنٹ کیلئے بہت اہم ہے۔ ٹھوکر اور کینال روڈ پر بھی ٹریفک رش کم ہوگا ۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور ٹیم کی کاکردگی کو سراہا۔
سینیرصوبائی وزیر مریم اورنگ زیب ، ایم این اے افضل کھوکھر ، معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ،ائی جی ڈاکٹر عثمان انور، کمشنر زید بن مقصود ، ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر اور دیگر حکام کی شرکت
توشہ خانہ ٹوریفرنس:عمران خان نےمشاورت کیلئےوقت مانگ لیا
اکتوبر 2, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔